کابل میں مسلسل دوسرے روز فوجی بس پر خودکش حملہ ، 3 افراد ہلاک

Kabul

Kabul

کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں مسلسل دوسرے روز فوجیوں کی بس پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں 3 افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق خودکش حملہ آور نے دارالحکومت کابل میں فوجیوں کی بس کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز بھی افغان فوجی بسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

جس میں 7 افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ افغانستان میں نئے صدر اشرف غنی کی حلف برداری کے بعد پیر سے اب تک کابل میں چار حملے کیے گئے ہیں۔ گذشتہ روز کے حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔