شکاگو (جیوڈیسک) اس 3000 بالغ افراد کے سروے میں سونگھنے کی کمزور حس والے 39 فیصد افراد پانچ سال کے اندر اندر مر گئے جبکہ ان کے مقابلے میں جو دس فیصد افراد بو کی صحیح پہچان کر سکے وہ زندہ رہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سونگھنے کی حس ختم ہونے کی وجہ سے براہِ راست موت واقع نہیں ہوتی لیکن یہ ابتدائی وارننگ کی نشانی ہے۔ شکاگو یونیورسٹی کے محقیقین نے 57 سے 85 سال کے عمر کے درمیان افراد کے نمائندہ نمونے پر سونگھنے کے ٹیسٹ کیے۔
اس ٹیسٹ میں شامل افراد کو مختلف بو معلوم کرنا تھے۔ ان میں پیپر منٹ ، مچھلی ، مالٹا ، گلاب اور چمڑے کی بو شامل تھی۔ عمر ، خوراک ، سگرٹ نوشی کی عادت ، غربت اور صحت کے دیگر مسائل کو خاطر میں لاتے ہوئے بھی محقیقین اس نتیجے پر پہنچے کہ ان لوگوں کو جن کی سونگھنے کی صلاحیت کمزور ، زیادہ خطرہ ہے۔