اقوام متحدہ کے تحت عدم تشدد کا عالمی دن

Non-Violent, Global, Day

Non-Violent, Global, Day

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن دو اکتوبر کو منایا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال دو اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر عدم تشدد کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا۔

اس دن کو منانے کا مقصد مختلف ممالک کے درمیان قیام امن ، برداشت اور عدم تشدد کے جذبات کو فروغ دینا ہے تاکہ عالمی مسائل اور تنازعات کو باہمی بات چیت سے حل کیا جا سکے۔