شمالی وزیرستان کے متاثرین عید کی آمد پر پریشان

Victims

Victims

بنوں (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے متاثرین عید کی آمد پر پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران عملے کی چھٹیوں کی وجہ سے وہ 9 اکتوبر تک راشن کی وصولی سے محروم رہیں گے۔ بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کیلئے بنائے گئے۔

راشن پوائنٹ 25 ستمبر سے بند ہیں جو اب 9 اکتوبر کو کھلیں گے۔ ابھی ان راشن سینٹرز میں آئی ڈی پیز کی شکایات درج کی جا رہی ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ شکایت درج تو کر لی جاتی ہے لیکن مسئلہ حل نہیں کیا جاتا۔

اگر عید کے موقع پر بھی راشن نہیں ملے گا تو وہ کیا کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ راشن سینٹروں میں اضافے کے ساتھ مہینے میں دو مرتبہ راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔