پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے وزیر باغ میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو قتل کر دیا۔
تھانہ آغہ میرجانی کی حدود میں واقع علاقہ وزیر باغ میں اے ایس آئی آصف محمود بچوں کو سکول میں چھوڑ کر واپس گھر آرہا تھا کہ راستے میں دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائر کھول دیا۔
جس سے آصف محمود موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اے ایس آئی آصف محمود ایک ہفتے کی چھٹی پر تھا۔ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔