لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ایجرٹن روڈپرپی ٹی سی ایل کی عمارت میں آتشزدگی کے واقعے کو 5 روز بیت گئے ، شہر کےایک بڑے حصے میں پی ٹی سی ایل کے لینڈلائن نمبرز ابھی تک بند ہیں۔
بنکوں کے اےٹی ایم سسٹم، ہیلپ لائنز اور انٹرنیٹ سروسز بھی مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکیں۔ ایجرٹن روڈ پر پی ٹی سی ایل کی 9 منزلہ عمارت میں ہفتےاور اتوار کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑک اُٹھی تھی۔
جس سے ٹیلی فون ایکسچینج، سافٹ ویئر سسٹم، کمپیوٹرز،انسٹالیشن سسٹم، تاریں، ٹیلیفون سیٹ اور ڈیوائسز سمیت دیگر اشیا تباہ ہوگئی تھیں آگ بجھے 5 روز بیت گئے، مگرشہر کے بیشتر حصے میں لینڈ لائن نمبرز، بنکوں کے اےٹی ایم سسٹم،اورہیلپ لائنز ابھی تک بند پڑی ہیں۔ جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔