ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ ایکشن فلم بینگ بینگ آج ریلیز کر دی گئی، فلم میں کترینہ کیف اور ریتھک روشن کا انداز دیگر فلموں سے منفرد ہے۔
بالی ووڈ میں یوں تو فلمیں جمعے کے دن ریلیز ہوتی ہیں، لیکن ایکشن ہیرو ریتھک روشن اور باربی ڈول کترینہ کیف کی فلم بینگ بینگ ایک دن پہلے ہی ریلیز کر دی گئی، فلم بینگ بینگ کے ایک روزقبل نمائش کیلئے پیش کرنے کا مقصد بھارتی بابائے قوم گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر لوگوں کو تفریح کا موقع فراہم کرناہے، ریتھک اور کترینہ کی یہ فلم ہالی ووڈ کامیڈی اینڈ ایکشن فلم نائٹ اینڈ ڈے کا ہندی ورڑن ہے۔
فلم بینگ بینگ کو بھارتی تاریخ میں مہنگی ترین فلموں میں شامل کیا جا رہاہے اور توقع ہے کہ یہ فلم تین روز میں ریکارڈ بزنس کرے گی۔