واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات میں دونوں ممالک نے دفاع اور سلامتی کے امور پر قریبی تعلقات پر اتفاق کیا تاہم ان مذاکرات کے باوجود بعض امور پر اختلافات بدستور قائم ہیں۔
مذاکرات کے دوران پہلے سے موجود اختلافات کے حوالے سے پیشرفت نہ ہو سکی۔ دونوں رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ان کے درمیان تجارت، خلائی سفر، ماحولیاتی تبدیلیوں اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات ہوئی۔ انہوں نے تاہم کسی خاص مفاہمت کے بارے میں بات نہیں کی۔
انسانی حقوق کے حامیوں نے اس بارے میں مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ اوباما نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مذہبی آزادی کے امور پر بات نہیں کی۔ طویل اعلامیہ میں مذہبی آزادی کا ذکر نہیں ہے۔