پشاور، مسافر وین میں دھماکے سے سات افراد جاں بحق، چار زخمی

Peshawar Blast

Peshawar Blast

پشاور (جیوڈیسک) بدقسمت ہائی ایس بڈھ بیر سے پشاور کی جانب آ رہی تھی، سیفن چوکی کے قریب اس میں اچانک دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ مقامی لوگوں اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ہائی ایس میں موجود متعدد لوگ جھلس گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں سات افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کے ایک گھنٹے بعد بھی بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکے ، دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔