سیاسی بحران کو ختم کرانے کیلئے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کی: سراج الحق

 Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

لنڈی کوتل (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم بھوکے مرنے کے لئے تیار ہیں لیکن امریکا افغانستان اور پاکستان سے نکلے۔ ان کا کہنا ہے سیاسی جرگے نے ملک میں جاری بحران ختم کرنے کے لئے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کی ہے۔ ایک فریق مسلسل استعفیٰ مانگ رہا ہے اور دوسرا استعفیٰ نہیں دے رہا۔

جلسہ عام سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہم بھوک سے مرنے کو بھی تیار ہیں لیکن امریکہ، افغانستان اور پاکستان سے نکل جائے۔ سراج الحق کا کہنا تھا جب تک نیٹو افواج یہاں رہیں گی سازشیں ہوتی رہیں گی۔

اس سے قبل لنڈی کوتل میں اسپتال کے توسیع منصوبے کی افتتاحی تقریب کے بعد باتے کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا سیاسی جرگے نے ملک میں جاری بحران کو ختم کرنے کے لئے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کی ہے۔ سراج الحق کا کہنا ہے حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں اس لئے قوم پر سیلاب کی صورت میں عذاب آیا۔