گو نواز گو کے نعرے پر کالج میں تصادم اور فائرنگ، متعدد طلباء زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) اسلامیہ کالج پشاور کی فضاؤں میں گو نواز گو کے نعرے بلند ہوئے جذباتی طلبا ایک دوسرے کے دست و گریباں ہو گئے، گو نواز گو کے کالج کی حدود میں نعرے لگانے پر دو طلبا تنظیموں میں گویا جنگ پلاسی کا میدان سج گیا۔

تصادم میں نہ صرف طلبا کے درمیان آزادنہ لاتوں اور گھونسوں کا تبادلہ ہوا، بلکہ ایک جذباتی مداح نے فائرنگ تک کر ڈالی، جس سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ سیکنڈ ایئر کے زخمی طالب علم کو طبی امداد کیلئے خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔