کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں جامع کلاتھ میں دکان پر فائرنگ سے رضوان جاں بحق ہو گیا۔ ملیر ملت ٹاون میں فائرنگ سے رحیم جاں بحق ہوا۔ بلدیہ گلشن مزدور سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کو اغوا کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ اورنگی ٹاون ضیا کالونی سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

اورنگی ٹاون اور کورنگی مہران ٹاون میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے ۔ بھنس کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے۔