سبی (محمد طاہر عباس) عید الاضحی کے قریب آتے ہی بکرا منڈی کی رونقیں تو بحال ہو گئیں مگر بکرا منڈی میں صفائی کا فقدان گردوغبار اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر شیڈز اور دیگر سہولیات کا فقدان بیوپاریوں اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے انتظامات نہیں کیے گئے عیدالاضحی کے قریب آتے ہی بکرا منڈی کی رونقیں بحال ہو گئیں خود ساختہ مہنگائی نے مذہبی فرائض کو بھی متاثر کر دیا جس کی وجہ سے اکثر لوگ منڈی سے بکرا خریدے بغیر ہی واپس لوٹنے کو آفیت سمجھتے ہیں۔
عید الاضحی کے قریب آتے ہی بکرا منڈی کی رونقیں ہو گئیں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں تفصیلات کیمطابق عید الاضحی کے قریب آتے ہی سبی کی بکرا منڈی کی رونقیں بحال ہوگئیں سبی اور مضافات سے مالداروں کی بکرا منڈی میں آمد منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور منڈی میں قیمتوں میں تیزی کے باعث شہری مذہبی فریضہ قربانی کی ادائیگی سے محروم دکھائی دیتے ہیں بکروں کی قیمتیں 20ہزار سے لیکر 50ہزار روپے تک اور بیل کی قیمتیں 80ہزار سے 2لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہیں جس کی وجہ سے اکثر لوگ منڈی سے بکراخریدے بغیر ہی واپس لوٹنے کو آفیت سمجھتے ہیں۔
سبی کی بکرا منڈی میں جگہ جگہ گندی کے ڈھیر گردو غبار جانورون کیلئے شیڈز اور دیگر سہولیات کے فقدا ن کے باعث مالداروں اور خریداروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خریداروں اور مالداروں کا کہنا ہے کہ بکرا منڈی میں صفائی شیڈز اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں ۔