وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی رواں سال دسمبر سے قبل کام کا آغاز کر دے گا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد: وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی رواں سال دسمبر سے قبل کام کا آغاز کر دے گا اس سے سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، کھاریاں اور گوجرانوالہ سمیت وزیرآباد کے عوام کو سہولیات فراہم کرئے گا۔یہ بات چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے ڈاکٹر رضا سلطان، طاہر رشید صراف، ذکاء اللہ کانگی، بدرالسلام پرویز اور امین مغل پر مشتمل وفد سے گفتگو میں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اے ڈی پی کی گرانٹ سیلاب سے متاثرین کی امداد کیلئے مختص کر دی ہے۔حکومت پنجاب بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مکمل بحالی تک اپنا مشن جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ امدادی کاموں سے فراغت کے بعد حکومت ان علاقوں میں ترقیاتی پیکج کا بھی آغاز کرئے گی۔