دھرنے والوں کی زبان غیر اخلاقی ہے، محمود خان اچکزئی

Mehmood Khan Achakzai

Mehmood Khan Achakzai

کوئٹہ (جیوڈیسک) چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا دینے والے لوگ جس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں وہ غیراخلاقی ہے، ہم کمزور نہیں کہ انہیں جواب نہ دے سکیں مگر ہم غیر جمہوری رویوں کی مذمت کرتے ہیں۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی جذبہ حریت اور جمہوریت کا طریقہ کار نہ سکھائے، ہم ملک بچانا بھی جانتے ہیں اور قربانی دینا بھی۔ انھوں نے کہا کہ آج کچھ ڈنڈا بردار لوگ نیا نظام لانے نکلے ہیں لیکن اگرموجودہ آئین کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو اس سے ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیو کو بہت سزا دی جا چکی، اب اسے جینے دیا جائے۔