اسلام آباد (جیوڈیسک) پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ایم ڈی اظہر شمیم نے کہا ہے کہ 2013 الیکشن میں کسی بلیک لسٹ کمپنی سے کاغذ نہیں خریدا گیا، خریدا گیا کاغذ پی سی ایس آئی آر نے جانچ پڑتال کے بعد منظور کیا، نجی پرنٹرز سے بھی بیلٹ پیپرز نہیں چھپوائے گئے تھے، بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن، پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن پریس اور سیکورٹی پرنٹنگ پریس نے چھاپے تھے۔
اظہر شمیم نے کہا کہ ایک دن میں 15 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپنے کی صلاحیت ہے، صرف بیلٹ پیپرز کی نمبرنگ کے لیے نجی پرنٹرز کی خدمات لی گئیں،ان ورکرز نے پرنٹنگ کارپوریشن کی عمارت میں کام کیا، پرنٹنگ کارپوریشن پر الزام لگانے والا ادارے کا سابق جی ایم ہے،ایف آئی اے نے کراچی میں چھاپا نہیں مارا بلکہ چند نمونے لیے۔