فوری مدد نہ ملی تو دولت اسلامی قتل عام کرے گی : دفاعی سربراہ

Daash

Daash

دمشق (جیوڈیسک) اب یہ کچھ ہی دیر کا معاملہ ہے، جب داعش کے شدت پسند شہر میں داخل ہو جائیں گے اور لوگوں کا بڑے پیمانے پر قتلِ عام ہو گا۔ ضرورت اِس بات کی ہے کہ امریکا اور اتحادی افواج دولت اسلامیہ سے ٹکرائیں، قبل اِس کے بہت تاخیر ہو چکی ہو۔

عصمت شیخ حسن نے کہا کہ کرد جنگجو امریکی قیادت میں لڑنے والی اتحادی افواج کے خالی کردہ علاقوں کا دفاع کر رہے ہیں، ایسے میں جب حالیہ دِنوں کے دوران قریبی علاقوں میں فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ عصمت شیخ حسن، کوبانی کے دفاع کی نگرانی کر رہے ہیں، جسے ’عین العرب ‘کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔