لاہور (جیوڈیسک) عید کے لئے قربانی کے جانوروں کی تلاش تیز ہو گئی ہے، ڈیری فارمز پر پلے بے مثال جانوروں کی دستیابی اور عارضی مویشی منڈیوں کے قیام نے خریداری کے رحجانات ہی بدل دیئے ہیں۔
گذشہ کچھ سالوں سے اب قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے نئے رحجانات دیکھنے میں آرہے ہیں کہ اب شہر کی سڑکوں کی بجائے جانوروں کی منڈیاں صرف مخصوص مقامات پر ہی لگتی ہیں تو اِس کے ساتھ ڈیری فارمز کی طرف سے بھی مخصوص سٹالز لگائے جاتےہیں جہاں بہترین جانور فروخت کے لیے پیش کیے جاتے ہیں، خوبصورت نظر آنے والے اِن جانوروں کی پرورش کے بھی خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔
دوسری طرف اب بیمار ہو جانے والے جانوروں کے مناسب علاج معالجے کے لیے منڈیوں میں خصوصی انتظامات بھی دیکھنے میں آتے ہیں جو لاہور کی تمام عارضی مویشی منڈیوں میں دیکھنے میں آ رہے ہیں تاہم بیوپاری حضرات کو بھی اِس حوالے سے خصوصی احتیاط برتنی چاہیئے۔ بلاشبہ اِس طرح کے انتظامات سے منڈیوں میں موجود جانوروں کی صحت بحال رکھنے میں کافی مدد مل رہی ہے۔