خیبر ایجسی (جیوڈیسک) جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے جون میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس میں اب تک 1200 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ان کے درجنوں ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں۔