جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں لاکھوں عازمین حج کو ایبولا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سعودی عرب میں رواں سال 30 لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق مغربی افریقہ سے آنے والے افراد کی سخت سکریننگ کی جا رہی ہے۔ ایبولا وائرس سے سب سےزیادہ متاثرہ ممالک لائبیریا، سریالیون اور گنی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مرس ، کرونا اور ایبولا وائرس سے بچنے کیلئے حاجیوں کو ماسک پہننے کی ہدایات دی گئی ہیں، اورعازمین حج کے ٹیسٹ کے لیے موبائل لیبارٹریز بھی قائم کی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق تاحال ایبولا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔