لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور سائنس فکشن فلم انٹرسٹیلر کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم پانچ نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔
ہالی ووڈ کی فلم انٹرسٹیلر (Interstellar) ایسے سائنسدانوں کی کہانی ہے جو تباہ ہوتے سیاروں کو بچانے کیلئے دوسری دنیاوں کا سفر کرتے ہیں، دنیا کو تباہی سے بچانے والے یہ سائنسدان جب دوسری دنیا میں پاوں رکھتے ہیں تو انہیں غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
فلم میں انتہائی تباہی پھیلانے والے منظر فلمائے گئے ہیں،، ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم پانچ نومبر کو سینما گھروں میں اپنا لوہا منوائے گی۔