نئ دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے کہا ہے کہ خطے میں القاعدہ کا سربراہ بھارتی شخص ہو سکتا ہے۔ اعلیٰ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ برصغیر کے لئے القاعدہ کا سربراہ اُترپردیش کا سابق شہری ہے۔
عاصم عمر نام کے اس شخص نے بھارت کے ممتاز دینی مدرسہ میں تعلیم حاصل کی تھی۔ یہ تحقیقات اس وقت بھی جاری رہیں، جب وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن کے دورے پر تھے اور جہاں انہوں نے ایک تھنک کے سامنے دعویٰ کیا تھاکہ دہشت گردی بھارت میں باہر سے آئی ہے ملک میں پیدا نہیں ہوئی ہے۔بھارت کا انٹیلی جنس بیورو اور اتر پردیش کی پولیس ایسے افراد سے تفتیش کر رہی ہے،جن کا ملک کی اسلامی تحریکوں سے تعلق رہا ہے۔