آئی ایم ایف کو ادائیگی، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا رجحان

State Bank

State Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کو چودہ کروڑ تیس لاکھ ڈالر قسط کی ادائیگی کے سبب ملکی زرمبادلہ ذخائر ہفتے کے دوران کم ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انیس سے چھبیس ستمبر کے دوران عالمی مالیاتی ادارے کو ادائیگی کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں سے پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر ہفتے کے دوران نو کروڑ پنتالیس لاکھ ڈالر کم ہو کر تیرہ ارب اکیس کروڑ ڈالر ہو گئے۔

اس دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک کروڑ اناسی لاکھ ڈالر کم ہوکر آٹھ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر ہو گئے۔ جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر سات کروڑ چھیاسٹھ لاکھ ڈالر کم ہو کر چار ارب ساٹھ کروڑ ڈالر ہو گئے۔