لاہور ہائیکورٹ : اراکین پارلیمنٹ کی اسکروٹنی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) اراکین پارلیمنٹ کی اسکروٹنی کے لیے دائر درخواست لاہور ہائی کورٹ نے باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے تحریک انصاف کے کارکن جاوید بدر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آچکی ہے جس کے بعد تمام انتخابی عمل مشکوک ہو چکا ہے۔

ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کے لیے آرٹیکل باسٹھ ترسیٹھ کے حوالے سے اسکروٹنی نہیں کی، جس کی وجہ سے اہلیت پر پورا نہ اترنے والوں نے بھی انتخابات میں حصہ لیا۔

درخواست گزار نے عدالت نے استدعا کی کہ تمام اراکین پارلیمنٹ کی دوبارہ اسکروٹنی کے احکاما ت جاری کیے جائیں عدالت نے درخواست گزار کے دلائل کے بعد درخواست باقاعدہ سماعت منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔