کیلیفورنیا پولیس نے ڈیڑھ گھنٹہ تعاقب کے بعد چور کو گرفتار کر لیا

California

California

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پولیس نے ڈیڑھ گھنٹے پیچھا کرنے کے بعد ٹرک ڈرائیور کو پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص ایک چور ہے جو چوری کے بعد منی ٹرک میں فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے اس کا پیچھا کیا اور رکنے کی بجائے اس نے ٹرک بھگا دیا۔

چور نے ڈیڑھ گھنٹہ تک پولیس کو نچایا اور آخر کار ٹرک سڑک سے اتر کر الٹ گیا اور ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس کے بارے میں معلومات جاری نہیں کیں۔