گوجرانوالہ (جیوڈیسک) تھانہ گرجاکھ میں ڈکیتی کے الزام میں قید پانچ خواتین شازیہ، صدف، ذوالقرنین، مزمل اور تبسم پر پولیس نے مبینہ تشدد کیا، پانچوں خواتین کو میڈیکل کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔
واہنڈ کے رہائشی طیب فرمان نے پانچ خواتین کے خلاف تھانہ گرجاکھ تھانہ میں درخواست دی تھی، جس میں درخواست گزار طلب فرمان کا کہنا تھاکہ مذکورہ پانچ خواتین اس کے گھر میں داخل ہوئیں اور اسلحہ کے زور پر گھر کا سامان، نقدی اور زیوارت لوٹ کر لے گئیں۔
جس پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ گرجاکھ پولیس نے پانچوں خواتین کو گرفتار کر کے آج عدالت پیش کیا جہاں خواتین نے مؤقف احتیار کیا ہے کہ دوران تفتیش پولیس نے انھیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس پر فاضل جج نے پانچوں خواتین کو میڈیکل رپورٹ کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔