پیر محل کی خبریں 3/10/2014

پیر محل (میاں اسد حفیظ سے) ہم مسلمان ہیں اگر ہم اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلیں اور جھوٹ کی بجائے سچ بولیں تو کوئی وجہ نہیں کہ جرائم میں کمی واقع نہ ہو سکے اگر ہم معاشرہ میں اپنی ذمہ داریوں احسن طریقہ سے ادا کریں اور شارٹ کٹ کی بجائے محنت اور مزدوری کو اپنا شعار بنا لیں تو ہماری زندگیوں میں نہ صرف سکون آسکتا ہے بلکہ نفرتیں اور دوریوں میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے ان خیالات کااظہار تھانہ پیر محل میں نئے تعینات ہو نے والے ایس ایچ اووسیم سرور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جرائم ہر دور میں رہے ہیں انہیں بالکل ختم کرنا ممکن نہیں ہاں اگر میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں تو ان میں کمی واقع ہو سکتی ہے انہوں نے کہا جس طرح معاشرہ کے دیگر شعبوں میں کرائم پیشہ افراد موجود ہیں اسی طرح پولیس میں بھی موجود ہونگے لیکن میری پوری کوشش ہو گی کہ کسی سیاسی ودیگر مجبوری سے مرغوب ہوئے بغیر میرٹ کو اپناؤں تاکہ انصاف کا بول بھالا ہو پھر بھی اگر کہیں کوئی کمی بیشی ہو جاتی ہے تو صحافت اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے آپ لوگ میری رہنمائی کریں میں خلوص دل سے عمل کرونگا جرائم پیشہ اور منشیات فروش افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں آپکے تعاون سے جرائم پیشہ افراد کو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکونگا۔اگر کسی کے پاس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کوئی معلومات ہو وہ کسی بھی وقت مجھے مل کر اس کے بارے میں معلومات دے سکتا ہے انشاء اللہ اس کے خلاف بھر پور کاروائی ہوگی اور نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا انہوں نے کہاکہ پولیس عوام کے جان ومال کی محافظ ہے جہاں پولیس جاگتی ہے جرائم پیشہ لوگ سوتے ہیں جہاں پولیس اپنے فرائض سے پہلوتہی کرتی ہے وہاں شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ جاتی ہے تھانہ پیرمحل میں ٹاؤٹ ازم سفارش کلچر ، کا خاتمہ کرکے عوام کے لیے دروازے دن رات کھلے رکھے ہیں اگر کسی کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ درپیش ہوتی ہے انصاف کی فراہمی کے لیے خود سائل کی دہلیز پر اپنا فرض سمجھ کر پہنچ جائوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل : سبزی منڈی روڈ پر گیس سلنڈر کا دھماکے میں زخمی ہونے والا مالک دکان ہسپتال میں دم توڑ گیا تفصیل کے مطابق سبزی منڈی روڈ پر واقع عادل گیس سنٹر میں گیس سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران گیس لیکچ ہو نے کی وجہ سے زوردار دھماکہ سے سلنڈڑ پھٹ گیا تھا جس کے نتیجہ میں دوکان مالک محمد سلیم شدید زخمی ہو گیا تھا تشویش ناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا، مرحوم کی نمازجنازہ اقبال پارک میں ادا کی گی۔

New SHO Pirmahal

New SHO Pirmahal