شاہد حیات کی بطور ڈی آئی جی سی آئی ڈی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Shahid Hayat

Shahid Hayat

کراچی (جیوڈیسک) سابق کراچی پولیس چیف شاہد حیات کی بطور ڈی آئی جی سی آئی ڈی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

حکومت سندھ نے آئی جی سندھ کی سفارش پر سابق کراچی پولیس چیف شاہد حیات کو ڈی آئی جی، سی آئی ڈی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جس کی وزیر اعلیٰ سندھ نے منظوری بھی دی تھی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے شاہد حیات کی بطور ڈی آئی جی، سی آئی ڈی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔