سکھر (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ لاکھ بار نواز شریف کی حکومت چلی جائے اس کی فکر نہیں لیکن پاکستان کے نوجوانوں کی لاشوں پر سیاست قبول نہیں کریں گے۔ عمران خان کو وزیراعظم بننا ہے۔
بنادیں گے لیکن ان سے کہتے ہیں کہ پاکستان کے نوجوانوں کی لاشوں سے کھیل کر پارلیمنٹ میں نہ آؤ۔ اللہ کے واسطے عمران کو کہتا ہوں مت کرو ایسی سیاست، آپ کو اقتدار چاہئے آجاؤ۔ سکھر خورشید شاہ کا کہنا تھا۔
کہ انہیں جاوید ہاشمی کے اس انکشاف پر دکھ ہوا کہ دھرنے والے لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تواس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔
سیاستدان بیٹھ جائیں۔ کہ یہ کیا ہورہا ہے کہ اب ہم لوگوں کو مرواکے یہ جمہوریت کو ڈی ریل کر کے پاکستان کی شکل بگاڑنا چاہتے ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایک منصوبے کے تحت چینی صدر کو پاکستان آنے سے روکا گیا اب چین اور امریکا کی ساری نوازشیں بھارت کے لیے ہیں۔