قربانی کا اصل مقصد اللہ کا قرب حاصل کرنا ہے : عاکف سعید

Akif Saeed

Akif Saeed

لاہور (جیوڈیسک) قربانی کا اصل مقصد اللہ کا قرب حاصل کرنا ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے قرآن اکیڈمی میں خطبہ جمعہ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہاکہ ابو الانبیا حضرت ابراہیم ؑاور اُن کے جلیل القدر جواں سال بیٹے حضرت اسماعیل ؑنے اللہ کے حکم کے آگے سر تسلیم خم کیا اور ایک ایسی زبردست آزمائش میں پورے اترے کہ خود اللہ پکار اٹھا کہ اے ابراہیم ؑتم نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں کو بھی اللہ نے ایک خطہ زمین عطا فرما کر آزمائش میں ڈالا تھا کہ وہ اپنے وعدہ کے مطابق اسے اسلام کا قلعہ بناتے لیکن مسلمانان پاکستان اس میں بُری طرح نا کام رہے۔