لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں 2014-15 کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں چیئرپرسن ریلویز مسز پروین آغا، جنرل منیجر آپریشنز جاوید انور بوبک، جنرل منیجر مینوفیکچرنگ اینڈ سروسز اسد احسان، جنرل منیجر ڈویلپمنٹ محمد خالد اور فنانشل ایڈوائزر غلام مصطفی سمیت پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں خانیوال کنکریٹ سلیپر فیکٹری کی استعداد کار میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ٹریک کی بحالی کے مختلف منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہوسکے۔