سندھ (جیوڈیسک) کندھ کوٹ میں تین کمسن بچیاں تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں جبکہ دیگر حادثات اور واقعات میں سات افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب گائوں محمد خان گولو میں تالاب پر بنا غیر ہموار راستہ عبور کرتے ہوئے ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے تین بچیاں جو آپس میں چچازاد بہنیں بتائی جاتی ہیں، ڈوب کر ہلاک ہوگئیں، علاقہ مکینوں کے مطابق سیم تالاب کے اوپر غیرہموارلکڑی کا راستہ عبورکرتے ہوئے 6 سالہ بچی رابعہ تالاب میں گری تواسے بچانے کیلئے 7 سالہ گھنور اور پھر 8 سالہ صغریٰ نے تالاب میں چھلانگ لگادی تاہم پانی کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے تینوں بچیاں ڈوب گئیں، دیہاتیوں اورمقامی غوطہ خوروں نے بارہ گھنٹے کے بعد لاشیں نکال لیں، لاشیں گھروں پر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔
علاوہ ازیں خیرپور،رانی پور اورپیرجوگوٹھ سے نمائندگان کے مطابق خیرپور قومی شاہراہ پر ڈرپ مہر شاہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہوگئی، اسی اثنامیں پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹریلر اس پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں 35 سالہ مسماۃ بھاگل اور 33 سالہ مسماۃ بیگل نامی دو خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ موٹر سائیکل سوارعلی گل چانڈیوزخمی ہو گیا، حادثے میں ایک بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی ،حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا، واقعے کا تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے
ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد پیر جو گوٹھ کے قریب گاؤں فتح علی چانڈیو کے رہائشی ہیں ،مکلی کے علاقےسو نڈا کے قریب پتھر کی کا ن میں مز دوری کرنے وا لا نو جو ان عبدالکریم ولد امین گندرو پتھر گرنے سے دب کر جاں بحق ہو گیا، میرپور خاص کے قریب گوٹھ مبارک جروار کے رہائشی 27 سالہ کرتو بھیل نے غربت، بے روزگاری اورگھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر گھر میں خودکو پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
علاوہ ازیں لیاقت میڈیکل اسپتال جامشورومیں گٹکا و مین پوری استعمال کرنے سے کینسر کے مرض میں مبتلا 28سالہ نوجوان عظیم ملاح اسپتال میں انتقال کر گیا جبکہ نوری آباد دادا بھائی سیمنٹ فیکٹری سری لنک کے قریب سے تین دن پرانی 22 سالہ نامعلوم نوجوان کی گولیاں لگی لاش برآمد ہوئی، بھان سعید آباد انڈس ہائی وے پرتیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار 22 سالہ نوجوان معشوق علی سولنگی کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا۔