مختلف ممالک میں مقیم مسلمان عیدالاضحی 3 الگ الگ دن منائیں گے

Eid al-Adha

Eid al-Adha

لندن (جیوڈیسک) دنیا بھر میں عیدالاضحی کی آمد کی جہاں ایک جانب تیاریاں جاری ہیں وہیں مختلف ممالک میں مقیم مسلمان عید الاضحی 3 الگ الگ دن منائیں گے، برطانیہ میں مقیم مسلمانوں نے عید الاضحی 3 الگ الگ دنوں میں منانے کا اعلان کر دیا۔

دیوبنداوراہل حدیث مکتبہ فکر عیدالاضحیٰ آج منائیں گے، بریلوی مکتب فکر سے تعلق رکھنےوالے افراد عیدالاضحی اتوار کو منائیں گے،، جبکہ اہل تشیع مکتب فکر برطانیہ میں عید الاضحی اتوار اور پیر کو منائیں گے۔ اسپین کے تمام شہروں میں آج عیدالاضحی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

اسپین میں مقیم اہل تشیع مکتب فکر نے عیدالاضحی 5 اکتوبر بروز اتوار منانے کا اعلان کیا ہے۔ فرانس میں اہل سنت مکتبہ فکر کے علما نے عیدالاضحی آج منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ شیعہ کمیونٹی اتوار کو عیدالاضحی منائے گی۔