خام تیل کی گرتی قیمتیں، عالمی ادائیگیوں کے بوجھ میں کمی

Crude Oil

Crude Oil

اسلام آباد (جیوڈیسک) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے بیرونی ادائیگیوں کے بوجھ میں گزشتہ دو ماہ کے دوران لگ بھگ 16 ارب روپے کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت جو اگست میں 102 ڈالر فی بیرل تھی۔

اب 16 ماہ کی ترین سطح 90 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے۔ پاکستان اپنی طلب کا 80 فیصد درآمدی تیل مصنوعات سے پورا کرتا ہے جس پر سالانہ 15 ارب ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے۔

کہ بین الاقوامی سطح پر آئل کی قیمتوں میں 10 ڈالر فی بیرل گراوٹ سے ماہانہ درآمدی بل میں 8 کروڑ ڈالر کمی کا امکان ہے۔ امریکا سمیت تیل برآمد کرنے والے ممالک کی جانب سے سپلائی میں بہتری آنے کے بعد عالمی منڈی میں آئل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہوگئی ہیں۔