ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون ڈرائریکٹر اور مصنف بوبی خان کی نئی فلم ’’لیلا ‘‘ میں شہزادی بنیں گی جب کہ اس فلم میں ’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘ فلم کا سپر ہٹ گانا ’’ڈھولی تارو ‘‘ بھی لیا گیا ہے اور یہ گانا جس نے ایشوریا رائے کو مشہور بنا دیا تھا اب اس کی جگہ سنی لیون پر فلمایا جا رہا ہے۔
فلم ’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘ میں ابھی تک یہ گانا کسی کو بھولا نہیں اور سب جانتے ہیں کہ ’’ڈھولی تارو ‘‘ سلمان خان اور ایشوریا رائے پر فلمایا گیا تھا اور اب اطلاعات ہیں کہ یہی گانا بوبی خان نے اپنی فلم ’’لیلا ‘‘ میں ہو بہو لیا ہے‘ فرق صرف یہ ہے۔
کہ اب اس گانے میں ایشوریا رائے کی جگہ سنی لیون نظر آئیں گی جو کہ اس فلم میں ایک شہزادی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلمی اب یہ گانا ’’ڈھولی تارو ‘‘ تلسی کمار نے گایا ہے جب کہ اس مرتبہ اس گانے کو پہلے کے برعکس جدید شاہانہ فیشن کے پس منظر میں فلمایا جا رہا ہے‘ یاد رہے پہلے ’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘کے لیے یہ گانا راجستھان کے صحرائی پس منظر میں ایشوریا اور سلمان خان پر فلمایا گیا تھا۔
اس فلم ’’لیلا ‘‘ کے مصنف اور ڈائریکٹر خود بوبی خان ہی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ایک میوزیکل فلم ہوگی جس میں کم از کم 9 گانے دکھائے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں جب فلم کے پروڈیوسر بشان کمار سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا۔
کہ وہ مشہور گانوں کی پرانی فہرست میں سے کم از کم 4 گانے لیں گے جیسا کہ ’’آج پھر تم پہ پیار آیا ہے ‘‘ اور ’’ڈھولی تارو ‘‘ ہیں‘ ہم ان گانوں کو اپنی فلم ’’لیلا ‘‘ میں ضرور شامل کریں گے لیکن ابھی ہم نے کسی پر بھی حتمی فیصلہ نہیں لیا ہے۔
تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ گانا ’’ڈھولی تارو ‘‘ کے کچھے حصے پہلے ہیں فلما لیے گئے ہیں اور اس گانے کے کچھ حصے اب اگلے برس 2015ء میں جولائی کے مہینے میں جودھ پور میں فلمائے جائیں گے۔ دوسری طرف سنی لیون کے لیے ایک اور خوشی کا موقع بھی دیکھنے کو ملا ہے اور ان کے بزنس مین شوہرڈینیئل ویبر نے انھیں ایک قیمتی گاڑی تحفے میں دی ہے۔
سنی لیون جن کے شوہر ڈینئیل ویبر آئے دن انھیں سرپرائز تحائف دے کر اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں نے ایک بار پھر انھیں سرپرائز بیش قیمت گاڑی تحفہ میں دی ہے۔ اداکارہ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شوہر کی طرف سے گاڑی کا تحفہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیاہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ انھیں اتنا اچھا جیون ساتھی ملا جس کا مقصد صرف انھیں خوش دیکھنا ہے۔ انھوں نے گاڑی کے ساتھ مداحوں کے لیے تصاویر بھی جاری کیں۔