چین میں نو ننھے پانڈوں کی پہلی منہ دکھائی

Pandas

Pandas

بیجنگ (جیوڈیسک) ننھے بچوں کی معصوم حرکتیں ہر کسی کا دل موہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اب چاہے وہ انسانوں کے بچے ہوں یا جانوروں کے بات ایک ہی ہے۔ چین میں کچھ عرصہ قبل پیدا ہونے والے نو ننھے پانڈوں کو پہلی مرتبہ منہ دکھائی کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔

ننھے منے پانڈوں کی دلچسپ اور معصوم اداؤں نے چینیوں کے دلوں میں گھر لیا اور ان کی صرف ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگ بے تاب دکھائی دیئے۔کھیل کود میں مگن یہ ننھے نوپانڈے ایک ہی دن پیدا ہوئے تھے۔

جن کی دیکھ بھال کیلئے ماہرین کی ایک ٹیم ہمہ وقت موجود رہتی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں پانڈوں کی نسل تیزی سے معدوم ہوتی جارہی ہے اور ایسے وقت میں نو ننھے پانڈوں کی آمد یقیناً ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔