کوہاٹ: پشاور چوک پر مسافر گاڑی میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق

Kohat

Kohat

کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ میں پشاور چوک پر مسافر گاڑی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ہے۔

پولیس کے مطابق بم گاڑیوں کے اڈے میں نصب کیا گیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا جس کے قریب واقع مسافر گاڑی تباہ ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔