ہانگ کانگ: جمہوریت پسندوں کا احتجاج جاری

Protest

Protest

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) ہانگ کانگ میں جمہوریت پسندوں کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ روز ہوئے حملوں سے ڈرنے والے نہیں۔ ہانگ کانگ میں جمہوریت پسندوں کی بڑی تعداد دھرنے میں موجود ہے۔

گزشتہ روز کچھ شر پسندوں نے مظاہرے پر دھاوا بول دیا، جس میں 18 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے 19 افراد کو حراست میں لیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ان حملوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔