پشاور (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے پشاور میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پانچ نئے گراونڈز کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وزیر اعظم کے مشیر برائے کھیل چوہدری سلیم نے پشاور پینتھر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے فروغ میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں پانچ مختلف مقامات پر کرکٹ گراونڈز کی تعمیر کا سروے کر لیا گیا ہے، جن پر جلد ہی کام کا آغاز ہو جائے گا۔ چوہدری سلیم کے مطابق پاکستان میں کھیلوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے وزیراعظم اسپورٹس ڈویلپمنٹ پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے۔