ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حامی اور مخالفین میں جھڑپیں ، صورتحال کشیدہ

Hong Kong

Hong Kong

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) ہانگ کانگ کے علاقے مونگ کوک میں جمہوریت کے حامی اور مخالفین میں جھڑپوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہے۔ ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حامی احتجاج کرنے والے طلبا کے ایک گروپ کے رہنماؤں نے مخالفین کے ساتھ جھڑپ کے بعد حکومت کے ساتھ مذاکرات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس نے جھڑپوں میں ملوث انیس افراد کو حراست میں لے لیا۔ ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حامی ہزاروں طلباء نے گزشتہ ایک ہفتے سے سڑکوں پر ڈیرہ جما رکھا ہے اورہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لیونگ چن ینگ کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔