چار ماہ کے بعد، لاپتہ ملائیشین طیارے کی تلاش کا کام پھر شروع

Malysian Plane

Malysian Plane

کوالا لمپور (جیوڈیسک) ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش کا کام 4 ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع کردیا گیا۔ ملائیشیا کا بوئنگ طیارہ ایم ایچ 370 8مارچ کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا جس میں 239 مسافر سوار تھے۔ 4ماہ پہلے طیارے کی تلاش کا کام روک دیا گیا تھا جس کا مقصد بحر ہند کی تہہ میں تلاش کے علاقے کو سمجھنا اور اس کے نقشے تیار کرنا تھا۔

یہ کام مکمل ہونے کے بعد تلاش کا کام بحال کردیا گیا ہےجس میں تین بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ پہلا جہاز گو فینکس اتوار کو سرچ زون پہنچے گا۔ سرچ زون آسٹریلیا کے مغرب میں 1100میل دور بحرہند میں 23 ہزار مربع میل رقبے پر محیط ہے۔ تینوں بحری جہاز جدید آلات اور زیرآب چلنے والی کشتیوں سمیت دیگر جدید آلات کی مدد سے ایک سال تک ملبے کی تلاش کے کام میں مصروف رہیں گے۔

سرچ آپریشن کے لیے آسٹریلیا اور ملائیشیا ٰ6.6 کروڑ ڈالرز فراہم کررہے ہیں۔ ایک بحری جہاز گو فینکس ملائیشیا کی حکومت نے فراہم کیا ہے، باقی دو جہاز ہالینڈ کے کنٹریکٹر فرگو نے دیے ہیں۔