تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید نسیم کا اپنے ہی وزیر اعلیٰ کیخلاف احتجاج

Javed Naseem

Javed Naseem

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید نسیم نے اپنے ہی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف احتجاج کیا ہے، انہوں نے پرویز خٹک کے خلاف دھرنا دینے کابھی اعلان کیا اور گو خٹک گو کے نعرے لگوا دیئے۔

تحریک انصاف کے رکنِ اسمبلی جاوید نسیم کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں پرویز خٹک سے جان چھڑانی ہے، مجھے اپنی پارٹی بھی قبول نہیں کر رہی، اس مرتبہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پشاور سے آئے گا۔