نالی بند کرنے کے تنازع پر با اثر افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نالی بند کرنے کے تنازع پر با اثر افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا، ارشاد کی حالت تشویش ناک، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں سرہالی کلاں میں گائوں کے با اثر افراد شریف وغیرہ نے نالی بند کر رکھی تھی جس پر اہل علاقہ نے نالی کھولنے کا مطالبہ کیا تو محمد شریف کے بیٹے حفیظ نے فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر ارشاداور منور زخمی ہو گئے۔

ارشاد کو تشویش ناک حالت میں جزل ہسپتال لوہور ریفر کر دیا گیا، اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے ڈی پی او قصور سے علاقہ میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے با اثر افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ با اثر ذرائے کے مطابق مذکورہ گروپ نے گائوں کی جوہڑ کی جگہ پر بھی قبضہ کر رکھا ہے، با اثر افراد ہونے کی وجہ سے کوئی بھی شخص ان کے خلاف شکایت کرنے کی جرات نہیں کرتا۔