مقبوضہ کشمیر : متاثرین سیلاب کو ناقص امدادی سامان کی فراہمی

Occupied Kashmir victims

Occupied Kashmir victims

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں متاثرین سیلاب کو ناقص امدادی سامان دئیے جانے پر ایک مقامی جماعت نے شدید احتجاج کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں چھ مہینے تک 50کلو راشن مفت تقسیم کرنےکا اعلان کیا تھا، لیکن راشن میں دی جانے والی اشیا خراب ہو نے پر لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سرینگر میں جموں اینڈ کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی نے صورتحال کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔