لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں 1985ء میں غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات ہوئے تھے، اب اتنے عرصے بعد ملتان میں ایک بار پھر غیر جماعتی الیکشن ہو رہا ہے، کسی نے خرگوش کا انتخابی نشان لے لیا ہے تو کسی نے بالٹی کا، صرف پیپلز پارٹی نے اپنے ٹکٹ پر امیدوار کھڑا کیا ہے۔
انھوں نے یہ سوال بھی کیا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کے ذریعے کون سا انقلاب آئے گا؟