انجمن آصفیہ پاکستان کے تحت سالانہ عید ملن پارٹی کا انعقاد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) انجمن آصفیہ پاکستان کے تحت 27 ستمبر بروز ہفتہ مرکز کھیل و ثقافت لان گلبرگ کراچی میں سالانہ تقریب عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس تقریب کے میزبان محترم جناب مظہر انوار غوری تھے۔

تقریب میں انجمن آصفیہ پاکستان کے صدر جناب سید محبوب علی، سیکریٹری انجمن آصفیہ پاکستان جناب سیداظہار علی اور دیگر تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر انجمن آصفیہ پاکستان کے صدر جناب سید محبوب علی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انجمن کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں اسناد برائے تعلیم کارکردگی 2014 تقسیم کیے۔

جبکہ تنظیم کے سیکریٹری سید اظہار علی نے انجمن کی کارکردگی اور مالی معاملات، زکوة کے حصول اور اس کی تقسیم کار غریب اور نادر لوگوں کی مالی مدد اور انجمن آصفیہ کی آمدنی و اخراجات کے متعلق تفصیل سے شرکا کو آگاہ کیا۔

جبکہ تنظیم میں مختلف عہدوں پر معمور عہدیداران نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور تنظیمی مسائل پر روشنی ڈالی، تقریب کے اختتام پر 2013-2014 میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے قائمہ کمیٹی کے ممبران اور عہدیداران میں شیلڈ تقسیم کی گئی۔