جماعت علماء ہند کی جانب سے مظفر نگر فساد میں بے گھر ہوئے عوام کو تعمیر شدہ مکانات کی چابیاں تقسیم

Jamiat Ulam

Jamiat Ulam

مظفر نگر (ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ) عید سے محض دو روز قبل، جماعت علماء ہندنے آج مظفر نگر میں تعمیر شدہ دو کالونیوں کی چابیاں فساد متاثرین کے حوالے کرکے دوہری خوشی پیدا کر دی ہے۔ جمعےة علماء ہند کے قومی صدر مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری نے جیسے ہی، ایک سال سے زائد عرصے سے کسمپرسی کی زندگی گزاررہے لوگوں کو مکانات کی چانبی سونپی ان کے چہرے خوشی سے دمک اٹھے۔ صدر جمعےة علماء ہند نے تنظیم کے مرکزی اور مقامی ذمے داروں کے ساتھ سب سے پہلے جولا پرسولی اڈا پر قائم امداد نگر کالونی (بیادگار حاجی امداد اللہ مہاجر مکی) پر پہنچ کر ایک تقریب میں ٣٢ مکانوں کی چابیاں تقسیم کیں اور پھرنماز ظہر کے بعد روڑکلی میں واقع مجاہد ملت نگر (بیادگار مولانا حفظ الر حمن سیو ہا روی)میں ١٨مکانات لوگوں کے حوالے کئے۔

غور طلب ہے کہ مظفر نگر فساد کے بعد جمعےة علماء ہند یہاں باز آبادکاری کا کام کر رہی ہے اور وہ یہاںپہلے بھی کئی کالونیاں فساد متاثرین کو دے چکی ہے، اب عید سے دو روز قبل یہ اقدام اس معنی کر اہم ہے کہ فساد کے بعد خوشی و شادمانی کا معنی کھو چکے یہ افراد پہلی بار اطمینان سے گھر پر عید مناسکیں گے۔ مولانا عثمان منصورپوری نے اس موقع پر اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ تنظیم کے کارکنان کی کوششوں یہ لوگ قربانی کی عید اپنے گھروں میں ادا کر سکیں گے مولانا منصورپوری نے کہا کہ جمعےة اپنے اکابر کی راہ پر چل کر ملک کی تعمیر نو اور اجڑی بستیوں کی باز آبادکاری کی ایک تاریخ رکھتی ہے اور الحمد للہ ملک کے بیشتر خطوں میں ہم نے متاثرین کے لیے بڑی بڑی کالونیاں بسائی ہیں۔

Jamiat Ulam

Jamiat Ulam

انھوں نے فرقہ پرستی کو ملک کے لیے لعنت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر فرقہ پرستی نہ ہوتی توہمارا ملک امریکہ اور چین سے زیادہ طاقت ورہوتا ، مگر افسوس فرقہ پرستوں نے بستیوں کو اجارکر، فیکٹریوں او رمکانوں کو تباہ کرکے ہمیشہ ملک کو معاشی اور سماجی اعتبار سے ماضی میں پہنچا دیا اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہم جہاں سے چلتے ہیں وہیں واپس آجاتے ہیں۔صدر جمعےة علماء ہند نے مجاہد ملت نگر میں فساد سے ابھر کر نئی زندگی شروع کرنے والوں کو تلقین کی کہ وہ اپنا تعلق اللہ سے قائم کریں اور گناہوں سے توبہ کرکے خود کی اصلاح کی فکر کریں۔

انھوں نے تعلیمی فقدان پر بھی افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو دین اور دنیا کی تعلیم دلائیں اور جہالت کی تاریکی سے خود کو اور آنے والی نسل کو نکالنے کی سعی کریں حال میں ہی کشمیر سے لوٹ کر آئے جمعےة علماء ہند کے صدر نے کہا کہ وہاں بڑے بڑے باغات والے، چند ساعتوں میں عرش سے فرش پر آگئے اور آج وہ، لوگوں کی امداد پر گزارہ کررہے ہیں، یہ حالات ہمیں بتلاتے ہیں کہ ایک انسان کو اپنا تعلق اللہ سے ہر حال میں قا ئم رکھنا چاہیے اور کسی بھی صورت میں اس کی ناراضی سے غافل نہیں رہنی چاہیے، انھوں نے مقامی لوگوں سے بھی کہا کہ صرف ان لوگوں کو بسا کر خاموشی سے نہیں بیٹھنا چاہیے بلکہ ان کی سماجی اوردینی مدد کی ہمیں فکر کرنی ہو گی۔

Jamiat Ulam

Jamiat Ulam

اس موقع پر جمعےة علماء ہند کے دیگر ذمہ داروں میں مفتی بنیامین ،مولانا اقبال شیخ الحدیث تیوڑہ، قاری ذاکرناظم اعلی جمعےة علماء مظفنر نگر، مولانا جمال قاسمی آرگنائزر جمعےة علماء ہند، قاری نوشاد عادل آرگنائزر جمعےة علماء ہند، قاری عبدالقیوم، مولانا معاذ، مولانا ارشد وغیرہ سمیت بڑی تعدادمیں مقامی افراد موجود تھے، دونوں تقریبوں میں نظامت کے فرائض قاری ذاکر نے انجام دیے۔