عوام بہت جلد گو عمران گو کے نعرے لگائیں گے، جاوید ہاشمی

Javed Hashmi

Javed Hashmi

ملتان (جیوڈیسک) جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف کوئی آئیڈئل سیاستدان نہیں، وہ وقت دور نہیں جب لوگ گو عمران گو کہیں گے، جاوید ہاشمی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی جھوٹے ہیں، وہ قومی اسمبلی سے مستعفی ہو چکے۔ ووٹ کی طاقت ہی تبدیلی لا سکتی ہے۔

الیکشن لڑنے کیلئے ہر مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا، جاوید ہاشمی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گو خٹک گو کے نعرے لگ چکے ہیں، تحریک انصاف کا نمائندہ ہوتے ہوئے تنقید کرنا مناسب نہیں تھا۔