چنیوٹ : کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پانچ جاں بحق

Car Firing

Car Firing

چنیوٹ (جیوڈیسک) موضع کلری کے قریب کار پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، پانچ افراد جاں بحق ایک شدید زخمی۔ چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع کلری کے قریب کارمیں سوارافراد تھانہ قادر آباد سرگودھا سے پیشی کے بعد اپنے گھر موضع بھیرو جارہے تھے کہ موضع کلری کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار سوا ر ذوالفقار، قیصر عباس، فرید، محمد نواز اور کاکا ڈرائیور جاں بحق جبکہ سرفراز شدید زخمی ہو گیا۔

حملہ اور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ سرفراز کو فوری طور طبی امداد کے لیئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔