عمران خان کا ہر دعویٰ اور ہر تاریخ جھوٹی ثابت ہوئی، پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہر دعویٰ اور ہر تاریخ جھوٹی ثابت ہوئی، اگلی عید تک انتخابات کا جھوٹا وعدہ بھی منہ کی کھائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان غیر ملکی امداد کے بغیر نیا خیبر پختون خوا تو بنا نہیں سکتے، نیا پاکستان کیسے بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف صرف 10 افراد کا وفد لے کر امریکا گئے تھے۔ عمران خان اپنے شاہی حکیم شاہ محمود قریشی اور خورشید قصوری سے پوچھیں کہ امریکا میں کہاں ٹھہرتے تھے۔